اسلام امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے،دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘حافظ حبیب الرحمن
جمعہ 22 جنوری 2016 16:12
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری جنرل حافظ حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے،اس وقت دنیا کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی ہے،دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل حدیث راوی روڈ کی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
انہوں نے چارسدہ باچا خاں یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ تعلیمی اداروں کو قتل گاہیں بنانے والے تعلیم کے دشمن ہیں اور قوم کو جہالت کے اندھیروں میں رکھنا چاہتے ہیں۔پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے دشمن کی سازشیں جاری ہیں، پاکستا ن کمزور ہو گا تو دنیا پھر کے مسلمان کمزور ہو نگے۔(جاری ہے)
پاکستان میں مسلمانوں اور بے گناہ لوگوں پر خود کش حملے کرنے والے گمراہ لوگ ہیں جن کا دین اسلام کے ساتھ کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔
نفاق سے بچنا، قتل و غارت گری سے ہاتھ روکنا اور اپنی روز مرہ زندگی میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ جذبہ خیر سگالی کے بغیر قیام امن کی ہر کوشش ناکام رہتی ہے اس لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر رواداری کے جذبات کی ترویج اور وسیع پیمانے پر اس کی تشہیر آج کے انسان کی بھی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبوی انقلاب رحمت صحیح معنوں میں انقلاب تھا جو انسانی زندگی میں خوشگوار تبدیلیوں کا باعث بنا اور جس کے ثمرات سے بنی نوع انسان رہتی دنیا تک فیض یاب ہوتی رہے گی جس نے فرد کے اندر بھی انقلاب برپا کیا۔فتح مکہ کے وقت حضور چاہتے تو ایک ایک ظلم کا بدلہ لے سکتے تھے۔ ایک ایک زیادتی کا جواب دیا جا سکتا تھا لیکن حضور جنہیں کل جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا نے عام معافی کا اعلان کر کے تاریخ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا حتی کہ اپنے خون کے ”پیاسوں“ کو بھی معاف کر دیا، ذاتی انتقام کا ہر تصور ہوا میں” تحلیل“ ہو کر رہ گیا۔ مقابلہ نہ کرنے والوں سے’ ’تعرض “نہ کیا گیا۔ اسلامی عساکر کے سالار کو ہدایت جاری ہوئیں کہ بچوں، بوڑھوں اور عورتوں اور مذہبی راہنماوں پر ہاتھ نہ اٹھایا جائے۔ نبی رحمت نے اپنے دائمی امن کی بنیاد رکھی۔ ہم اسوہ رسول پر عمل کرکے دہشت گردی کاخاتمہ کرسکتے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت