گورنر پنجا ب نے ایچی سن کالج لاہور میں بھرتی سکیورٹی گارڈز کی دوبارہ سکروٹنی کا حکم د یدیا

جمعہ 22 جنوری 2016 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ نے ایچی سن کالج لاہور میں بھرتی کیے جانے والے سکیورٹی گارڈز کی دوبارہ سکروٹنی کا حکم دیتے ہوئے ریچی سن کالج انتطامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہورمیں ایک روز سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہوں نے صوبے کے تمام پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو اپنے اپنے اداروں میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ پوری قوم ملک میں دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردوں کی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں