لاہور ہائیکورٹ نے آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے دائر درخواست پر فائر سیفٹی کمیشن کو تفصیلی سفارشات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عمارتوں میں آگ کے آلات نصب نہ ہونے،،،متبادل راستوں کی عدم موجودگی اور بلند و بالا عمارتوں میں خارجی سیڑھیاں نہ ہونے سے آگ لگنے کے واقعات اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں ناقابل بیان حد تک اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذمہ دار ادار ے غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے عام آدمی کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں۔فائر سیفٹی کمیشن کے سیکرٹری احمد رافع عالم نے عدالت کو بتایا کہ عمارتوں میں ایمرجنسی خارجی راستے ،،فائر سیفٹی آفیسرزاور فائر آلات کی تنصیب کے بغیر آگ سے بچاو ممکن نہیں ہے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت گیارہ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فائر سیفٹی کمیشن کو تفصیلی سفارشات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں