لاہور پولیس کی عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کامنصوبہ تیار

پنجاب حکومت سے 7کروڑ 30لاکھ روپے کا بجٹ مانگ لیا گیا

جمعہ 22 جنوری 2016 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) لاہور پولیس کی عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کامنصوبہ تیار کرلیا گیا جس کے لئے پنجاب حکومت سے 7کروڑ 30لاکھ روپے کا بجٹ مانگ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر زیر تعمیر عباس لائن کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، لاہور پولیس نے اس منصوبے کیلئے پنجاب حکومت سے 7کروڑ 30لاکھ روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا کہ پولیس کی عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا ورکنگ پیپر پی اینڈ ڈی کو ارسال کردیا گیا ہے جس کی منظوری آئندہ اجلاس میں دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں