نیشنل کالج آف آرٹس میں بیچلر ڈگری شو کی اختتامی تقریب ،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی بطور مہمان خصوصی شرکت

جمعہ 22 جنوری 2016 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)نیشنل کالج آف آرٹس میں بیچلر ڈگری شو کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں صوبائی وزیر لیبر و ہیومن ریسورس راجہ اشفاق سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ صوبائی وزیر کالج پہنچے تو پرنسپل این سی اے ڈاکٹر مرتضی جعفری نے اُن کو خوش آمدید کہا۔ صوبائی وزیر نے ڈگری شو کے فن پاروں کو دیکھااور بہت سراہا ۔

انہوں نے طلبہ سے اُن کے کام کے متعلق بات چیت بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے اور یہاں زیر تعلیم طلبہ پر فخر ہے۔ یہ پاکستان کا اصل چہرہ ہے۔ یہ کالج ہمارے لئے باعث عزت ہے ۔ جہاں تک آرٹ اور فنون لطیفہ کی بات ہے ۔ دوسرے بہت سے اداروں کی مقابلے میں این سی اے بہت آگے ہے۔ این سی اے اور یہاں کے طلبہ نے اپنے تخلیقی معیار کو گرنے نہیں دیا۔ میں ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر چین اور باقی دنیا میں ہونے والی ترقی کے حوالے سے کہا کہ اب پاکستان کو بھی آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں