نئی نسلوں میں دہشت گردی ،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا سرطان نہیں ہونے دیں گے ملک راشد صدیق کھوکھر

ڈپٹی میر بن کر زندہ دلان لاہور کی محرومیوں کا ازالہ کردینگے ،وفود سے گفتگو

جمعہ 22 جنوری 2016 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) چےئرمین یوسی 259از میر ٹاؤن ،مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریڑی پی پی 161سابق ٹاؤن ناظم علامہ اقبال ٹاؤن ملک راشد صدیق کھوکھرنے کہا ہے کہ انشاء اللہ ڈپٹی میر بن کر زندہ دلان لاہور کی محرومیوں کا ازالہ کردینگے ۔نئی نسلوں میں دہشت گردی ،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا سرطان نہیں ہونے دیں گے ۔

تعلیمی ادارے پر حملہ علم دشمنی کی بد ترین مثال ہے۔طالب علموں پر حملہ کرنے والے انسان نہیں وحشی درندے ہیں۔درس گاہوں کو قتل گاہیں بنانے والے کونسے اسلام کے علمبردار ہیں۔شہر لاہور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے متوالوں کا شہر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ملک راشد صدیق کھوکھرنے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

سند ھ حکومت سیاسی مصلحت کا شکار ہو رہی ہے ۔عوام کی خدمت کیلئے نئی اصلاحات کا قیام ممکن بنائیں گے ۔عوام کے درمیان تعلق مزید مضبوط کیا جائے گا ۔امن کیلئے بھی ٹھوس اور مثبت اقدامات اٹھائیں گے ۔مسلم لیگ ن آئین ،جمہوریت اور عوام کی محافظ ہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ تین سال میں ملک وقوم کی تقدیر بدلنے اور وطن عزیز کو درپیش معاشی و اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ وفا کر دیا ہے ۔ترقی اور خوشحالی کا حصول جمہوری اقدار کی پاسداری میں ہے ۔عوام کا بلدیاتی نظام پر اعتماد جمہوری نظام کی فتح ہے ۔آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے حوصلہ افزاء نتائج آئیں گے ۔سانحہ چار سددہ کے شہید طالبعلموں اور اساتذہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ہمارا مستقبل تعلیم یافتہ،صحت مند،محفوظ اور خوشحال وطن عزیز پر منحصر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں