ڈائریکٹوریٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی یکم فرووی سے بحال کرنے کا فیصلہ

تمام اضلاع میں دفاتر بنانے کی منصوبہ بندی مکمل ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو بھی احکامات جاری

جمعہ 22 جنوری 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے تعلیمی مسائل کے فوری حل اور تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مقامی سطح پر دفاتر کے قیام کا نیا ایکشن پلان تیار کر لیا ہے جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی یکم فرووی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم سے وابستہ سینئر آفیسر کے مطابق یکم فرووی سے باقاعدہ طور پر ڈائریکٹوریٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی بحالی کیلئے دفاتر کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ تاہم اس کیلئے متعدد سرکاری دفاتر خالی کرانے کیلئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو بھی احکامات جاری کردیئے ہیں اور دفاتر کی تزئین و آرائش کیلئے بھی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں