لاہورہائیکورٹ، اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک شدہ دو سگے بھائیوں کی نعشوں کے پوسٹمارٹم کی ذمہ داری ڈی آئی جی آپریشن کو سونپ دی گئی

کیس کی مزید سماعت ملتوی،28 جنوری کو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ طلب

جمعہ 22 جنوری 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے دو سگے بھائیوں کی نعشوں کے پوسٹمارٹم کی ذمہ داری ڈی آئی جی آپریشن کو سونپ دی اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے28 جنوری کو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ عدالتی احکامات پر دونوں بھائیوں کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا لہذا انصاف فراہم کیاجائے عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو پوسٹ مارٹم کرانے کی ذمہ داری سونپ دی، عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور دونوں بھائیوں کے پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کرائیں دونوں بھائیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کا سات رکنی بورڈ سے کرے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے28 جنوری کو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ طلب کرلی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں