اورنج ٹرین کیلئے لوگون کو گھروں سے بیدخل کیا جارہا ہے:میان محمود الرشید
ذیشان حیدر جمعہ 22 جنوری 2016 20:11
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدنے کہا ہے کہ جتنا پیسہ اورنج ٹرین پر خرچ کیا جا رہا ہے اس سے صوبے میں2500سکول اور500ہسپتال قائم کئے جا سکتے ہیں لیکن نہ جا نے پنجاب کے عوام سے کس بات کا انتقام لیا جا رہا ہے حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دینے کا عزم کر رکھا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کی آڑ میں لوگوں کا معاشی قتل اور انکو بے گھر کیا جا رہا ہے، سرکاری وسائل عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے سڑکوں، پلوں اور غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی بجائے قرضے دیکر ٹرخایا جا رہا ہے، صوبے میں گڈ گورننس کے تصور کو زبح کر دیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں محمودالرشید نے کہا کہ منصوبہ سے 10لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونگے،ملتان روڈ، لکشمی چوک، جین مندر، لاہور ہوٹل، میکلوڈ روڈ سمیت دیگر تجارتی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کانقصان ہوگا، لوگوں کو اپنے ہی گھرسے بیدخل کیا جا رہا ہے، منصوبہ ملکی اور غیر ملکی قوانین کے برعکس ہے۔(جاری ہے)
25 کے قریب ثقافتی وتاریخی عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے، لاہور کا حسن ختم ہو جائیگا، دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے باعث کٹنے والے درختوں سے ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھے گی،گنجان علاقوں میں کینسر، دمہ اور سانس کے امراض پھیلیں گے، اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ منصوبے سے عوام ہمیشہ کی طرح خسارے میں رہے گی اورنج ٹرین کا حشر بھی پیلی ٹیکسی اور تندو ر سکیم جیسا ہوگا۔محمودالرشید نے حکومت سے مطالبہ کیا عوام کے کم سے کم نقصان کیلئے اورنج ٹرین کا روٹ تبدیل کیا جائے اور متاثرین کو بروقت ادائیگی کی جائے۔انہوں نے متاثرین اورنج ٹرین کے ہمراہ کل ( اتوار کو)چوبرجی چوک میں احتجاجی مظاہرے کابھی اعلان کیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی