نہتے طلباء پر حملہ ملک کے مستقبل پر حملہ ہے،میاں منیر

دہشت گردوں کیخلاف حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی قوتوں کو مل کرلڑنا ہے،لیگی رہنماء

جمعہ 22 جنوری 2016 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر راہنما و سابق ایم این اے ،میاں محم منیر نے اپنے بیان میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے طلباء پر حملہ ملک کے مستقبل پر حملہ ہے انہوں نے حملے میں جانی نقصان اور طلبہ کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے اس واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ شہید بچے پاکستان کا مستقبل اور امید تھے معصوم طلبہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے دہشت گرد پاکستان میں علم کی آواز دبانے میں کامیاب نہیں ہوں گے انہونے کہا کہ دشمن قوتیں ملک میں مسلسل دہشت گردی کروار ہی ہیں دہشت گردوں کو اذیت ناک سبق سکھانے کیلئے حکومت اپوزیشن سمیت تمام سیاسی قوتوں کو مل کر لڑنا ہوگا کیوں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک جماعت یا صوبہ نہیں پاکستان کے20 کروڑ عوام کی جنگ ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں مسلم لیگ مناواں کے وفد نے میاں منیر سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ رکھ سبیل گورنمنٹ گرلز کالج مناواں میں سیکیورٹی کا کوئی بندوبست نہ ہے وفد نے مطالبہ کیا کہ حکومت سے درخواست کی جائے کہ کالجوں کی سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں