تمام اضلاع میں پارٹی رہنما کارکنوں کو متحرک کریں اور ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں‘اعجاز چوہدری

جمعہ 22 جنوری 2016 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں پارٹی رہنما کارکنوں کو متحرک کریں اور ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں ، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں وفود میں گوجرانولہ تنظیم سے رانا ساجد، رکن پنجاب اسمبلی شنیلا روتھ، ایڈووکیٹ ہارون، شیراز ذکاء،سیالکوٹ امجد لطیف بٹ، رؤف باجوہ جبکہ سابق صدر لاہور انصاف یوتھ ونگ عثمان حمزہ نے وفد کی قیادت کی۔ دوران ملاقات انٹرا پارٹی انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو بھرپور موقع دیا ہے کہ وہ اپنی پسند کی قیادت کو منتخب کریں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی فیملی لمیٹڈ جماعتیں بن چکی ہیں جہاں کسی کارکن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ پی ٹی آئی میں نچلی سطح سے لے کر مرکزی قیادت تک انتخاب دوسری جماعتوں کیلئے ایک مثال ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں