وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیجنگ سے واپسی پر پاسپورٹ لاہور ایئر پورٹ پر چھوڑ گئے، پی آئی اے انتظامیہ کو خصوصی گاڑی سے اسلام آباد پہنچانا پڑا

جمعہ 22 جنوری 2016 22:43

وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیجنگ سے واپسی پر پاسپورٹ لاہور ایئر پورٹ پر چھوڑ گئے، پی آئی اے انتظامیہ کو خصوصی گاڑی سے اسلام آباد پہنچانا پڑا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیجنگ سے واپسی پر پاسپورٹ لاہور ایئر پورٹ پر چھوڑ گئے، پی آئی اے انتظامیہ کو 20ہزار روپے ادا کر کے خصوصی گاڑی سے پاسپورٹ اسلام آباد پہنچانا پڑا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ چین کے بعد 19جنوری کو بیجنگ سے وطن واپس آئے، اسلام آباد میں دھند کے باعث پی آئی اے کی پرواز کا رخ لاہور موڑنا پڑا۔

وفاقی وزیر خزانہ کو کار میں اسلام آباد جانا پڑا، جلدی میں وہ اپنا پاسپورٹ لاہور ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ گئے، یاد آنے پر اسحاق ڈار نے پی آئی اے انتظامیہ کو پاسپورٹ اگلی ہی صبح اسلام آباد پہنچانے کا حکم دیا۔ پی آئی اے حکام نے لاہور سے 20ہزار روپے کی ٹیکسی کروا کر خصوصی طور پر اسحاق ڈار کا پاسپورٹ اسلام آباد پہنچایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں