تحریک انصاف نے پی آئی اے کی نجکاری پر قائم خصوصی کمیٹی میں اختلافی نوٹ جمع کر ادیا

جمعہ 22 جنوری 2016 22:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پی آئی اے کی نجکاری پر قائم خصوصی کمیٹی میں اختلافی نوٹ جمع کر ادیا ۔ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر خصوصی کمیٹی کے ممبر اسد عمر کی طرف سے جمع کرائے گئے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل پر وضاحت پیش نہیں کر سکی ۔

(جاری ہے)

حکومت کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے تعلق نہیں ۔

ایسا نہیں تو نجکاری کا بل قومی اسمبلی میں لانے کا مقصد کیارہ جاتا ہے ۔ پی آئی اے کی بحالی کے لئے حکومتی اقدامات اس بل کے مقاصد سے متضاد ہیں۔ حکومت یہ بھی واضح نہیں کر سکی کہ نجی کمپنی کیسے پی آئی ایک کا خسارہ پورا کریگی ۔ پی آئی اے پر 300ارب روپے واجب الاداہیں ۔ پی ٹی آئی کی خصوصی کمیٹی میں پی آئی کی بہتری اور بحالی کے لئے سفارشات بھی دی گئی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں