شدید دھند اور سردی نے اسٹیج ڈراموں کا بزنس بھی ٹھنڈا کر دیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء ) صوبائی دارلحکومت میں پڑنے والی شدید دھند اور سردی نے اسٹیج ڈراموں کا بزنس بھی ٹھنڈا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دس روز سے شہر میں شدید دھند کے ساتھ پڑنے والی سخت سردی کے باعث لاہور کے تھیٹروں میں ڈرامہ بینوں کی آمد کم ہونے سے اسٹیج ڈرامے کے کاروبار پر شدید مندی جاری ہے جس کے باعث ڈرامہ پروڈیوسر پریشانی سے دوچار ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں جاری اسٹیج ڈرامے سردی کے باعث متاثر کن بزنس کرنے میں ناکام رہے اور بیشتر ڈراموں میں پروڈیوسروں کو مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا رہا ہے اور اسی صورتحال کے باعث ڈرامہ پروڈیوسروں نے ٹکٹ سستی کرنے کی تجویز بھی زیر غور کھی ہوئی ہے ۔ تاہم اس حوالے سے ڈرامہ پروڈیوسر و ڈائریکٹر قیصر جاوید کا کہنا ہے کہ سردی قدرتی طور پر زیادہ پڑ رہی ہے اور اس کے منفی اثرات یقینا ڈرامے پر مرتب ہو رہے ہیں لیکن میں اس تجویز سے متفق نہیں کہ ڈرامے کی ٹکٹ سستی کی جائے کیونکہ ٹکٹ کم کرنے سے بھی ڈرامے کے بزنس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ شدید سردی کا سلسلہ لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورا ملک اس کی لپیٹ میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں