فلمسٹار ثناء پرسوں لاہور آئیں گی

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:24

فلمسٹار ثناء پرسوں لاہور آئیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) فلمسٹار ثناء ( پیر ) لاہور آئیں گی اور یہاں اپنے ایک عزیز کی شادی میں شرکت کے ساتھ پی ٹی و ی کے شو کی ریکارڈنگ میں حصہ بھی لیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء ایک ہفتے کے دورے پر ( پیر ) لاہور آرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں اپنے قیام کے دوران ثناء دو فلمسازوں سے فلم کے معاہدے کرنے کے علاوہ اپنے خاندان میں ہونے والی شادی میں شرکت بھی کریں گی اور اس کے ساتھ وہ پی ٹی وی کے خصوصی شو کی ریکارڈنگ میں بھی حصہ لیں گی ۔ یاد رہے کہ ثناء ترکی سے اپنی فلم ” زہر عشق “ کی شوٹنگ کے بعد پہلی مرتبہ لاہور آرہی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں