اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ مشن ہے،شہباز شریف

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:29

اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ مشن ہے،شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ مشن ہے۔بھٹوں پر بچوں کی مشقت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبرکے خاتمے کیلئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے قانون کی خلاف ورزی پر ناصرف بھٹہ سیل ہوگا بلکہ مالک بھی جیل جائے گا۔

اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنیوالے سکول جانے والے بچوں کورواں برس تعلیمی سیشن کے آغاز پر ایک ہزارروپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو یونیفارم،سٹیشنری ،کتابیں اورجوتے بھی مفت دےئے جائیں گے،سکول بجھوانے پر بچوں کے والدین کو دوہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں