پاکستان سالانہ 8کروڑ ڈالر مالیت کے پھل ایران برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) چیئر مین آل پاکستان فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن وحید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سالانہ 8کروڑ ڈالر مالیت کے پھل ایران برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،حکومت کو اس سلسلہ میں فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ورنہ خطے کے دیگرممالک اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس مقصد کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینل کو بحال کرنا ہو گا ۔

پاکستان سے سالانہ 5کروڑ ڈالر مالیت کے 80ہزار ٹن کینو ، 1کروڑ ڈالر مالیت کے 15ہزار ٹن آم اور 11لاکھ ڈالر مالیت کے 1500ٹن امرود بھی برآمد کیے جا سکتے ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ اس سلسلہ میں فوری اقدامات اٹھائے بصور ت دیگر خطے کے دیگر ممالک اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں