صوبائی دارالحکومت میں اربوں کی گاڑیوں کی چوری ،خدیجہ فاروقی نے تحریک التواء جمع کرادی

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں سال2015میں اڑھائی ارب کی9126گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی انہوں نے اپنی تحریک میں کہا کہ گاڑی چوری کے حوالے سے ٹاپ10اضلاع میں صوبائی دارالحکومت سرفہرست ہیں جس میں چوری کی گاڑیوں کی برآمدگی کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی چوری کا دہشت گردی اور ڈکیتی کی وارداتوں سے گہرا تعلق ہے اس لیے گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ازحد ضرورت ہے ۔ دریں اثناء انہوں نے پنجاب اسمبلی میں سرکاری سکولوں اور کالجوں میں گارڈ ز کی بھرتی کرنے کیلئے قراداد بھی جمع کروادی ہے اپنی قرارداد میں انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر طلباء و طالبات کے تحفظ اور دہشت گردی کی حالیہ لہر سے نمٹنے کیلئے گارڈز کی بھرتی فوری عمل میں لائی جائے تاکہ سانحہ اے پی ایس اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ جیسے المناک سانحات سے بچاجاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں