وزیر اعلیٰ شہبازشریف کی افتخار علی ملک کو پانچویں مرتبہ سارک چیمبر کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف صنعتکار افتخار علی ملک کو پانچویں مرتبہ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اس عہدے پر افتخار ملک کا دوبارہ انتخاب ان کی صلاحیتوں اور تاجر و صنعتکار برادری کیلئے خدمات کا اعتراف ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نائب صدر منتخب ہونے پر افتخار علی ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے اور سارک کے پلیٹ فارم سے رکن ممالک کے مابین معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے پہلے سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں