اقتصادی راہداری،تاپی اور ایل این جی (ن) لیگ کے نہیں پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت کے منصوبے ہیں ‘ قمرزمان کائرہ
لال مسجد والے طاقت اوربندوق کے زور پر اپنا نظام نافذکرنا چاہتے ہیں ،کا رروائی ہونی چاہیے ‘ پیپلز پارٹی کے رہنما کی پریس کانفرنس
ہفتہ 23 جنوری 2016 20:21
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری،تاپی اور ایل این جی منصوبے مسلم لیگ (ن) کے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت کے منصوبے ہیں ،کالعدم تنظیموں کو نام بدل کر کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، لال مسجد والے طاقت اوربندوق کے زور پر اپنا نظام نافذکرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف کا رروائی ہونی چاہیے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بنیادپیپلز پارٹی کے دور حکومت میں رکھی جا چکی تھی لیکن حالات کچھ مناسب نہیں تھے جس کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکے ۔(جاری ہے)
بھارت نے تین ملکی گیس پائپ لائن منصوبے سے راہ فرار اختیار کی اس لیے اس میں تاخیر ہوئی لیکن اب تو ایران کی گیس پائپ لائن پاکستان کے بارڈر تک آچکی ہے اس لیے وزیر اعظم نواز شریف کو شش کر کے اس منصوبے کو مکمل کر یں۔
موجودہ حکمران ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیا ں لگا لیں لیکن منصوبوں کو مکمل ضرور کریں،ایل این جی بھی ہمارا منصوبہ ہے لیکن ہم نے کبھی آوازنہیں اٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کی ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔ لیکن اصل میں انتہا پسندانہ مائنڈ سیٹ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی لال مسجد والے طاقت اور بندوق کے زور پر اپنا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں حکومت کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے لیکن حکومت ایسا کرنے کی بجائے نماز جمعہ کے دوران موبائل فون ہی بند کرا دیتی ہے ۔ حکومت کا یہ امر دہشتگردوں کے سامنے سرنڈ ر کرنے کے مترادف ہے ۔ پٹھان کوٹ حملے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے رہنما کو پکڑا گیا اور اس کا دفتر سیل کیا گیا جس کا صاف مطلب ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دفاتر ابھی تک فعال ہیں۔ جہاں پر جو کالعدم تنظیمیں ہیں وہ واقعی کالعدم ہونی چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لئے رینجرز کی ضرورت ہے اور کراچی کی طرز پر آپریشن ہونا چاہیے تو پنجاب حکومت کو ضرور اس کا فیصلہ کرنا چاہیے ۔ ہم نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بھی ایسا نازک مرحلہ پیش آیا تو ہم حکومت کے نہیں حکومت سے بھی پہلے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کا ایک ساتھ دورے پر جانا اچھا شگون ہے کیونکہ اس سے پہلے ہمیشہ افواہیں رہی ہیں کہ سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر نہیں اور اس دورے سے یہ منفی تاثر دم توڑ چکا ہے ۔دونوں شخصیات کا مسلم ممالک کا دورہ کشیدگی کو کم کرنے کا باعث بنا ہے لیکن پاکستان جس 34ملکی اتحاد کا حصہ بننے جارہا ہے اس بات پر بھی سوچا جانا چاہیے کہ کل کو اگر پاکستان پر کوئی نازک وقت آتا ہے تو کیا یہ ممالک پاکستان کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حالات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کہیں نظر نہیں آرہے حالانکہ انہیں بھرپور طور پر سامنے آنا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے 800والے برانڈڈ کپڑے پہننے بارے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
چیئرمین لاہور بورڈ کی امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں کے ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات ..
پی ایچ اے ہیڈکوارٹر جیلانی پارک میں ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
جاپانی ثقافتی قونصلرکا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
لاہور،50ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 5 ملزمان گرفتار
سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
لیسکو کی100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ