اولیاء اﷲ کی تعلیمات سے امن وآشتی اورانسانی ہمدردی کادرس ملتاہے‘ علامہ راغب نعیمی
شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کی زندگی ہمارے لیے ’’مینارہ نور‘‘کی حیثیت رکھتی ہے،مسلم حکمران تعلیمات اولیاء پرعمل پیرا ہوکرمعاشرے کوانتشار اوربدامنی سے پاک کرسکتے ہیں‘ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ
ہفتہ 23 جنوری 2016 20:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)معروف دینی اسکالروناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اولیاء اﷲ کی تعلیمات سے امن وآشتی اورانسانی ہمدردی کادرس ملتاہے ،انسانیت کودرپیش مسائل ومصائب کاحل اولیاء کرام کی طرززندگی کواپنانے میں مضمرہے ،اولیاء کرام نے انسانیت کوہمیشہ راہ حق پر چلنے کادرس دیاہے ،شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کی زندگی ہمارے لیے ’’مینارہ نور‘‘کی حیثیت رکھتی ہے،مسلم حکمران تعلیمات اولیاء پرعمل پیرا ہوکرمعاشرے کوانتشار اوربدامنی سے پاک کرسکتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے مکی مسجد بروکلین نیویارک میں منعقدہ دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ شیخ عبدلقادرجیلانی ؓکی ذات میں علوم شریعت وعرفان دونوں جمع تھے۔(جاری ہے)
آپ ؓ نے لاکھوں لو گوں کوخالق حقیقی کے راستہ پر چلایا۔اولیاء اﷲ نے اپنی ریاضتوں اورمجاہدوں کے ذریعے خالق دوجہاں کواپنے سے راضی کرلیا۔ان کی زندگیاں مسلسل تحریک اورجدوجہدکادوسرانام تھیں۔
شیطانی حملوں کااس طرح مقابلہ کیاکہ شریعت کی پاسداری کو بھی آنچ نہ آنے دی اوردوسری طرف علوم و عرفان پربھی کاربندرہے۔ان ہی اولیاء کے سر خیل سلسلہ قادریہ کے بانی شیخ عبدالقادرجیلانیؓبھی تھے۔تصوف کے راستہ کی رکاوٹوں کوبہترین اندازسے دورکیا۔اﷲ تعالیٰ کی رضاکے حصول کے لئے برسوں صحرانوردی کی اوربیابانوں وجنگلوں میں وقت گزارا۔خلق خداکی رہنمائی کے لئے جب حکم ر بانی ہواتومدرسہ بغداد میں جلوہ اراء ہوئے۔حضور اکرمﷺکے لعاب مبارک سے فیض یافتہ ہوئے توزبان کی تمام گرہیں کھل گئیں۔اورآپؓ کاوعظ عرب وعجم میں مشہور ہوگیا۔آپؓ کی محافل میں ایک وقت میں70-70ہزارافراد موجود ہوتے ۔سینکڑوں علماء کرام آپؓ کے وعظ کوتحریرکرتے اورفیض یاب ہوتے تھے۔شیخ عبدالقادر جیلانیؓ نے تصوف کو نئی جلابخشی اوردین کوزندہ کیا۔اسی لیے آپؓ کومحی الدین کے لقب سے یاد کیاجاتاہے۔91سالہ زندگی میں آپؓنے سیرت مصطفی پر عمل کرکے ثابت کردیاکہ حقیقتاًیہی طریقہ اﷲ تعالیٰ کی رضاپانے کاہے۔آپؓکی محفل مسلم وغیرمسلم تمام کے لئے تھی۔آپ نے ثابت کردیاکہ اولیاء اﷲ کااصل کام معاشرے میں امن وامان،عدل وانصاف،اخوت وبھائی چارے اورالفت ومحبت کی فضاء قائم کرناہے۔اس موقع پر مکی مسجدکی انتظامیہ،مقامی دینی اسکالرز،علماء کرام اورعوام الناس کی کثیرتعداد موجودتھی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
ضمنی الیکشن میںپاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الہٰی کی کامیابی عوامی خدمت کی فتح ہے،راجہ شہزاد
ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا اقبال ٹائون اور مسلم ٹائون تھانے کا دورہ
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں : سنی علما کونسل
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد : فرخ جاوید مون
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت پہاڑجیسے چیلنجزسے نبرد آزما ہے ‘امیر مقام
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے:متحدہ علما کونسل
ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا علیٰ الالصبح کرائم کنٹرول جائزہ اجلاس
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب