ڈی سی او محمد عثمان اور سی سی پی او امین وینس کا چائلڈ لیبر کیخلاف کر یک ڈ اؤن ،40کمسن بچوں کو بازیاب کروالیا

دونوں اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا ، ڈی سی او لاہور نے کمسن بچوں میں کتا بیں اور ٹا فیاں تقسیم کیں

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان اور سی سی پی او لاہور امین وینس نے چائلڈ لیبر کے خلاف کر یک ڈ اؤن کر تے ہوئے با ٹا پور کے گا ؤں نتھوکی میں اچا نک چھاپے مارکر 40کم سن بچوں کو اینٹوں کے بھٹوں سے بازیاب کروالیا اور دونوں اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا ہے،دونوں افسران کے چھا پے کے وقت پولیس اور ٹا ؤن انتظامیہ کی بھاری نفری کے سا تھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر شا لیمار بھی اس موقع پر مو جو د تھے۔

سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کے چھاپے کے وقت بچے دونوں بھٹوں پر کام کر رہے تھے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے برآمد ہو نے والے کم عمر بچوں سے بات چیت کی اور ان میں کتا بیں اور ٹا فیاں تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ تعلیم حاصل کر نا ہر مرد اور عورت کا حق ہے اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے ایک مثبت معاشرے کی تشکیل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں چا ئلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مار رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈا ؤن کیا جا رہا ہے اور برآمد ہو نے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جا رہا ہے۔مزید برآں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدار ت شہر میں اینٹوں کے بھٹو ں پر چا ئلڈ لیبر کے حوالے سے ایک اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،سپیشل برانچ اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ والدین کو ہر گز اس بات کی اجا زت نہ دے گی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو غربت کے نام پر اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے کے لیے بھیجیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کل رات تک شہر بھر میں مو جود اینٹوں کے بھٹوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں اور معلومات حا صل کریں کہ ان میں سے کتنے اینٹوں کے بھٹے چا لو ہیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز،ایس پیز اور ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود اینٹوں کے بھٹوں کی سکول ٹا ئم کے دوران چیکنگ کریں اور اگر کسی بھٹے پر چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پائی جائے تو اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اسی طرح ڈی سی او لاہور نے سپیشل برانچ اور پو لیس پٹرولنگ ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں دن کے وقت اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کو چیک کریں۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں مو جو د اینٹوں کے بھٹوں کی پو زیشن معلوم کرنے کے لیے گوگل میپ تیار کریں۔علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان اور سی سی پی او لاہور امین وینس نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو چیک کر نے کے حوالے سے اچانک گورنمنٹ ہو م اکنا مکس کا لج کا دورہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل نے ڈی سی او لاہور کو سکیورٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں