اورنج لائن ٹرین منصوبے کا تمام متعلقہ ریکارڈ ،این او سی عدالت میں پیش کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء ) لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا تمام متعلقہ ریکارڈ اور این او سی عدالت میں پیش کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے میٹر و اورنج ٹرین لائن منصوبے کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ منصوبے سے متعلق دستاویزات چینی حکام سے مشاورت کے بعد عدالت میں پیش کی جا سکتی ہیں ۔

اسی طرح کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے بھی اپنے ایک کالم میں ٹرین منصوبے کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ قرار دیا اور لکھا کہ اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے سے بیجنگ کو غلط پیغام جائے گا۔ اگر یہ اورنج ٹرین معاشی راہداری منصوبے کا حصہ ہے تو اسے صرف لاہور میں کیوں شروع کیا گیا بلکہ ملک بھر میں شروع کیا جانا چاہئے تھا ۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اس منصوبے سے متعلق تمام دستاویزات عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں