گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا چھانگا مانگا میں وین حادثے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے چھانگا مانگا میں وین حادثے کے نتیجے میں ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوارخاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں