میرا کا ایک اور یوٹرن ایک اور قلابازی سامنے آگئی

عمران خان میرے والد کی طرح ہیں ان سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی میرااپنا انداز ہے کسی کی کاپی نہیں کرتی‘د ی کا اعلان 2016میں کر لوں گی‘میرا

اتوار 24 جنوری 2016 12:05

میرا کا ایک اور یوٹرن ایک اور قلابازی سامنے آگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) لالی وڈ کی کوئین خبروں میں رہنے کا ہنر جاننے والی میرا کا ایک اور یوٹرن ایک اور قلابازی سامنے آگئی۔ میرا نے عمران خان میں نیا رشتہ ڈھونڈ لیا۔اداکارہ میرا کا پہلے کہنا تھا کہ عمران خان پروپوز کریں گے تو شادی کرلوں گی،اب کہتی ہیں کہ عمران خان میرے والد کی طرح ہیں، ان سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اداکارہ میرا نے کالا چشمہ، کالا کوٹ اور سر پروائٹ ہیٹ سجائے عدالت میں زبردست انٹری دی۔ کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ عتیق الرحمان نے سستی شہرت کیلئے مجھے بدنام کیا۔ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ بے بنیاد ثبوتوں کی بنیاد پر دعویٰ دائر کیا گیا، مدعی کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہورہے لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالتی احاطے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہنستی مسکراتی میرا نے نکاح کا اعلان کر دیا، اداکارہ میرا نے کہا کہ شاد ی کا اعلان 2016میں کر لوں گی-اداکارہ میرا سیجب ایان علی کو کاپی کرنے کا سوال کیا گیا ،تو میرا نے جھٹ سے کہا کہ میرا اپنا انداز ہے، میں کسی کو کاپی نہیں کرتی، لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان میرے بزرگ ہیں اور ان کی قدر کرتی ہوں ، وہ قومی ہیرو ہیں ان کا اور میرا مذاق نہ بنایا جائے-اپنے کوٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سردی سے بچنے کیلئے یہ کوٹ میں نے امریکہ سے خریدا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں