تھیٹر پر اچھا اور معیاری کام کرنیوالے ابھی موجود ہیں ، بلاوجہ کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے ‘ نسیم وکی

ڈانس کے بغیر تھیٹر کا چلنا مشکل ہے ،ذاتی طور پر بیہودہ رقص اور غیر اخلاقی جگتوں کے سخت خلاف ہوں

اتوار 24 جنوری 2016 12:49

تھیٹر پر اچھا اور معیاری کام کرنیوالے ابھی موجود ہیں ، بلاوجہ کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے ‘ نسیم وکی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ تھیٹر پر اچھا اور معیاری کام کرنے والے ابھی موجود ہیں ، بلاوجہ کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر لائیو کام ہے اور فنکار بھی انسان ہے ، غلطیاں ہوہی جاتی ہیں مگر اچھا اور معیاری کام کرنے والے لوگ ابھی تھیٹر پر موجود ہیں اور انہی کی بدولت تھیٹر قائم و دائم ہے ۔

(جاری ہے)

بلاوجہ کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے ۔ نسیم وکی نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے تمام ڈراموں میں کوئی نہ کوئی پیغام اور اصلاحی پہلو پیش کر سکوں ۔ ڈانس کے بغیر تھیٹر کا چلنا مشکل ہے مگر میں ذاتی طور پر بیہودہ رقص اور غیر اخلاقی جگتوں کے سخت خلاف ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر کے سینئر فنکاروں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور تھیٹر کی مزید بہتری اور بقاء کے لئے اپنی سفارشات پیش کر کے تھیٹر کو مزید اچھا اور معیاری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں