مفتی عاشق حسین رضوی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے قائمقام صدر مقرر

اتوار 24 جنوری 2016 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء )چاروں مکاتب فکر’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے بانی ،سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے نئے مرکزی عہدیداروں کے انتخاب تک اہل سنت بریلوی مکتب فکر اورورلڈ پاسبان کے بانی ممبر مفتی سید عاشق حسین رضوی کو ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان)کا قائمقام مرکزی صدر مقرر کردیا ہے جبکہ مولانا اسلم ندیم قاسمی ،قاضی معین الحق علوی چشتی،مولانا شیخ نعیم بادشاہ سلفی اور علامہ سیدوقارالحسنین نقوی جماعتی الیکشن کرانے میں انکے معاون ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں