سرکاری ہسپتالوں کے فوکل پرسنز برائے سیزنل انفلیوئنزا کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

اتوار 24 جنوری 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری۔2016ء )سرکاری ہسپتالوں کے فوکل پرسنز برائے ایچ ون،این ون سیزنل انفلیوئنزا کا نالج اپ ڈیٹ کرنے اور انہیں اس بیماری سے بچاؤ او رمریضوں کے علاج بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ پنجاب کے زیر اہتمام ایک روزہ آگاہی ورکشاپ منعقد کی گئی-اس ورکشاپ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے فوکل پرسنز برائے سیزنل انفلیوئنزا نے شرکت کی-ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجد شہزاد،ایسوسی ایٹ پروفیسر کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر صومیہ اقتدار، ڈائریکٹر ہیلتھ سی ڈٖی سی ڈاکٹر حبیب الرحمن ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (ہیڈ کوارٹرز ) ڈاکٹر عبدالرزاق اور دیگر طبی ماہرین نے سرکاری ہسپتالوں کے فوکل پرسنز کو سیزنل انفلیوئنزا کی روک تھام ،احتیاطی تدابیر اور مریضوں کے علاج معالجہ کے بارے آگاہی فراہم کی او ران کے نالج کو اپ ڈیٹ کیا-ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر امجد شہزاد انے کہاکہ ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کے انعقاد کامقصد ریفریشرکورس کے ذریعے سیزنل انفلیوئنزا کے بارے ڈاکٹرزکے پروفیشنل نالج میں مزید اضافہ کرنا ہے- انہوں نے کہاکہ فوکل پرسن بطور ماسٹر ٹرینرز واپس جا کر دیگر ڈاکٹرز اور سٹاف کوآگاہی فراہم کریں گے جس سے بیماری کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجہ میں مزید بہتری آئے گی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں