کسی سے خوفزدہ ہونیوالا نہیں ملک اورقوم کیلئے حق اور سچ کی بات کر تارہوں گا‘ کر پشن اور ظلم کے خاتمے کیلئے ملک میں حقیقی معنوں میں آئین وقانون کی حکمرانی اور شفاف احتسا ب ضروری ہے ‘میرے خلاف منفی پر وپگنڈہ کر نیوالوں کے ہاتھ مایوسی کے سواکچھ نہیں آئیگا ‘جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کو پنجاب سمیت پورے ملک میں فعال کر یں گے، جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار احمد چوہدری انٹر ویو

اتوار 24 جنوری 2016 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی سے خوفزدہ ہونیوالا نہیں ملک اورقوم کیلئے حق اور سچ کی بات کر تارہوں گا‘کر پشن اور ظلم کے خاتمے کیلئے ملک میں حقیقی معنوں میں آئین وقانون کی حکمرانی اور شفاف احتسا ب ضروری ہے ‘میرے خلاف منفی پر وپگنڈہ کر نیوالوں کے ہاتھ مایوسی کے سواکچھ نہیں آئیگا ‘جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کو پنجاب سمیت پورے ملک میں مضبوط اور فعال کیا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار احمد چوہدری نے کہا کہ میں نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے اس لیے پہلے بھی کسی قر بانی سے گریز نہیں کیا او ر آئندہ بھی ہر محاذپر لڑ تا رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غر یب کیلئے زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے اور جن لوگوں کی ملک کومسائل سے نجات دلانے کی ذمہ داری ہے بد قسمتی سے وہ لوگ اپنی ذمہ داری پور ی کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہوگی تو کر پشن اور ناانصافی جیسے مسائل بھی ختم ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں