وزیراعلیٰ سے شمالی وزیرستان کے ہونہار طالب علم ذوالقرنین کی ملاقات،ذوالقرنین جیسے ذہین اور محنتی طالبعلم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ایسے ہیروں کو تراشنے کیلئے وسائل نچھاورکرتے رہیں گے،شہبازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب جس طرح مستحق اور ذہین طلبا کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے،ذوالقرنین
اتوار 24 جنوری 2016 23:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے حیدر خیل سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ذوالقرنین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہونہار طالب علم ذوالقرنین کے ایم بی بی ایس کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ذوالقرنین کے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے تمام اخراجات برداشت کرے گی اور اس ضمن میں ذوالقرنین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
انہو ں نے کہا کہ ذوالقرنین جیسے ذہین طالب علم پاکستان کا اثاثہ ہیں اور قوم کو ا ن پر فخر ہے۔ ایسے ذہین اور مستحق طلبا کی تعلیم کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں کیونکہ ایسے طالب علموں کیلئے وسائل کی فراہمی پاکستان کے مستقبل پر سودمند سرمایہ کاری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور مستحق طلبا کو اپنے اخراجات پر اعلیٰ تعلیم دلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبعلم ذوالقرنین نے شمالی وزیرستان کے دور افتادہ علاقے سے تعلق ہونے اور کم وسائل کے باوجود عزم، حوصلے اور محنت کے ساتھ جو مقام حاصل کیا ہے وہ ثابت کرتاہے کہ ہمارے با صلاحیت نوجوان تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں اور ذوالقرنین جیسے قابل اور ذہین طالب علم امید کی کرن ہیں- حکومت پنجاب ذوالقرنین جیسے کم وسیلہ اور باصلاحیت نوجوانوں پر تمام وسائل نچھاور کررہی ہے۔ ذوالقرنین جیسے ذہین اور محنتی طالبعلم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اورپاکستان کا مستقبل انہی ہیروں سے جڑا ہوا ہے اور پنجاب حکومت ایسے ہیروں کو تراشنے کیلئے وسائل ان پر نچھاور کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ذوالقرنین جیسے طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ہی قائد اور اقبال کا پاکستان تعمیر کیا جاسکتاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اس بچے نے اپنی محنت اور والدین کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کی ہے اور آج آغا خان میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کا طالب علم ہے ۔ وزیراعلیٰ نے طالب علم ذوالقرنین کو تعلیمی اخراجات کا چیک بھی دیا۔طالب علم ذوالقرنین نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی اخراجات اٹھانے پر میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ شہبازشریف جس طرح مستحق اور ذہین طلبا کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت