تحریک انصاف اور قاف لیگ نے ضلعی کونسلوں کی تشکیل خفیہ رائے شماری کی بجائے شوآف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 12:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میںحزب اختلاف کی دونوں جماعتوں نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضلعی کونسلوں کی تشکیل کے لئے قوانین کے تحت خفیہ رائے شماری کرانا لازم ہے مگر لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں شو آف ہینڈ کی ترمیم کر کے حکومت اپنے من پسند امیدواروں کو جتوانا چاہتی ہے جو کہ حکومت پنجاب کا غیر قانونی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل اوراور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری نہ کرانا آئین کے منافی ہے،،،آئین کے تحت کسی آزاد امیدوار کو کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے کسی آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی نہیں کی جاسکتی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں