حج کے اخراجات میں کمی کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی

پیر 25 جنوری 2016 14:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے حج کے اخراجات میں کمی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

اپنی قرارداد میں انہوں نے کہا کہ حج کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ کے باعث پاکستان کے مڈل کلاس اور غریب لوگ حج جیسے دینی فرائض کی ادائیگی میں انتہائی زیادہ اخراجات کے باعث پریشانی کا شکار ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60فیصد سے زائد کمی ہوچکی ہے اس لیے حج اخراجات میں کرائے کی مد میں کم از کم 50ہزار روپے تک کمی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حج جیسے دینی فرض کی آسانی سے ادائیگی کرسکیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں