دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر سوفیصد عملدرآمد بے حد ضروری ہے،محمد جمیل ملک

پیر 25 جنوری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر سوفیصد عملدرآمد بے حد ضروری ہے ، ہمارے حکمران نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہانااہل حکمران دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں سنجیدہ نہیں ،نیشنل ایکشن پلان کو نون لیگ پلان بنا دیا گیا ہے، جب تک دہشت گردوں کے سہولت کاروں کوانصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتااسوقت تک دہشت گردی پر قابوپانا ممکن نہیں ،دہشت گرد تنظیموں سے پنجاب کو ٹارگٹ نہ کرنے کی اپیل کرنیوالے خادم اعلی پنجاب کاایجنڈاکچھ اور ہی ہے، سری پائے کے شوقین وزیراعظم ملکی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اورغیرملکی دوروں سے انجوائے کررہے ہیں،پوری قوم دہشت گردی، کرپشن، مہنگائی،بے روزگاری ،ناانصافی اور غربت جیسے مسائل میں جکڑی ہوئی ہے مگر حکمرانوں کوغیر ملکی دوروں سے ہی فرصت نہیں، کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنیوالے وزیراعظم نے آئندہ آنیوالی نسلوں کو بھی غیرملکی قرضوں میں جکڑ دیا ہے، مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت جمہوریت کیلئے باعث ندامت بن چکی ہے اورجمہوریت کے نام پر لوگوں کے بنیادی حقوق غصب کرنیوالے حکمران جلد ہی قصہ پارینہ بن جائینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں