سٹریس باغات کے مالکان کو جدید ترین مشینری کی فراہمی کیلئے 11 ارب روپے کا خصوصی پیکیج زیر غور ہے‘ڈاکٹر فرخ جاوید
پنجاب میں کنو کی پیداوار19لاکھ میٹرک ٹن ہے 50فیصد سرگودھا میں پیدا ہوتا ہے،کنو کی برآمدات میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں‘وزیر زراعت کاسرگودھا میں باغات کے معائینہ کے بعد اجلاس سے خطاب
پیر 25 جنوری 2016 17:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ سٹریس باغات کے مالکان کو جدید ترین مشینری اور آلات کی فراہمی کیلئے گیارہ ارب روپے کے خصوصی پیکج کی تجویز زیر غور ہے تاکہ اس شعبہ کو عالمی منڈی میں مقابلے کے قابل بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سٹریس کی سالانہ پیداوار19لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 50فیصد سے زائد سٹریس ضلع سرگودہا میں پیداہورہا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں پھلوں کی کل پیداوار کا 17فیصد سرگودہا میں پیدا ہو تا ہے۔ لیکن برآمدات کے اعتبار سے سرگودہا کا حصہ 45فیصد ہے۔ ضلع سرگودہا میں ہر سال 10 سے 13 لاکھ ٹن کنو پیدا ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالو جی کی طرف راغب کر کے پیدا وار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سٹریس کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
ان خیالات کااظہار وزیر زراعت پنجاب نے سرگودہا میں کنو کی پیدا وار اور با غات کو بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں باغات کا معائینہ کرنے کے بعد ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ذراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی ،ڈائریکٹر سٹریس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ الطاف الرحمن خان ، ای ڈی اوزراعت رمضان نیازی او ر محکمہ زراعت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ حکومت کاشتکا روں کو معیاری اور تصدیق شدہ بیج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اصلاحات کررہی ہے۔ بیج اب عام پنساری کی دکانوں کی بجائے صرف بیج کی مستند دکانوں پر ہی دستیاب ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹریس کے کاشتکاروں کو بیماریوں اور فوری تدارک ،پانی ،کھادوں اور موسمی حالات سے آگاہی کیلئے متعلقہ اداروں کو متحرک کیا گیا ہے۔ اسی طرح کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالو جی اورآلات کی فرہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب خصوصی پیکج تیار کرا رہی ہے جس کے تحت ازاں نرخوں یا سبسڈی پر زرعی آلا ت مہیا کئے جائیں گے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر سٹریس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ الطاف الرحمن نے بتایا کہ ضلع سرگودہا میں کل بارہ لاکھ 76896ایکٹر قابل کاشت رقبہ میں سے دو لاکھ 38ہزار ایکڑرقبہ پر سٹریس کاشت کیا جاتا ہے۔ کاشتکاروں کو مکمل راہنمائی ،جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی ، بیماریوں سے بچاؤ ،بیج کی فراہمی کے علاوہ عام مارکیٹ سے بین الاقوامی مارکیٹ تک سٹریس کی رسائی کیلئے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں ۔ سٹریس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بیج سے پاک کنو اور پودوں کی نشوو نما کر کے رعا یتی نر خوں پر کاشتکاروں کو فرا ہم کیے جا تے ہیں۔ کاشتکاروں کیلئے ایک سالانہ پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے جس کے تحت محکمہ زراعت اور سائنسدان کاشتکاروں کی دہلیز پر انہیں ٹیکنالوجی کے بارے آگاہی دیتے ہیں ۔ ڈا ئریکٹرسٹرس نے بتا یا کہ کنو کی برآمدات کو بڑھانے کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے اور کنوکی برآمد بین الا قوامی معیار کے مطابق کرنے کیلئے کنو کے کاشتکاروں کے ما بین مقابلے کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے باغات کے مالکان کو انعا مات سے نوازا جا ئے گا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
پنجاب میں بارشیں 29 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے
بارش کے باعث لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ،لیسکو نےہائی الرٹ جاری کر دیا،ترجمان
ایم ڈی واسا لاہور کی سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
محکمہ فشریز پنجاب کا صوبہ بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام
نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس
ضمنی انتخابات میں ووٹ بھروسے، کارکردگی اور اچھی امید کو ملا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا