صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی عدم فراہمی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ‘ ظہیر بھٹہ

قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے گیس کا کوٹہ مختص ہے وہ کوٹہ بھی فراہم نہیں کیا جارہا، گیس کی عدم فراہمی سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ، گیس نہ ملی تو انڈسٹری بند ہوجائے گی ‘ چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 25 جنوری 2016 17:43

لاہو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی عدم فراہمی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،صنعتکار گیس کی عدم دستیابی کے باعث سارا سال پریشانی کا شکار رہتے ہیں گیس کی بندش کے باعث صنعتیں بند ہورہی ہیں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ جہاں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اس انڈسٹریل اسٹیٹ میں گزشتہ تین ماہ سے گیس کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے کاروباری عمل بری طرح متاثر ہورہا ہے انڈسٹریل اسٹیٹ میں کام کرنے والی صنعتیں گیس نہ ہونے کے باعث متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں ،صنعتکار لکڑی اور کوئلہ جلا کر صنعتیں تو چلارہے ہیں لیکن ان سے ان کی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہاکہ گیس کی فراہمی کے حوالے سے ایس این جی پی ایل کے افسران سے بھی کئی بار بات کی کیونکہ ٹاؤن شپ انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے گیس کا کوٹہ مختص ہے وہ کوٹہ بھی فراہم نہیں کیا جارہا۔جس کے باعث ایکسپورٹ آرڈرز کو پورا کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں اور مزدورں کا حکومت سے مشترکہ مطالبہ ہے کہ فوری طور پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ معاشی سرگرمیاں بحال ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں