دوستی بس کے ذریعے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ‘اینٹی نارکوٹکس فورس نے سکھ مسافر گرفتارکرلیا

پیر 25 جنوری 2016 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء)اینٹی نارکوٹکس فورس نے دووستی بس کے ذریعے بھارت جانے والے مسافر گربچن سنگھ سے500گرام چرس برآمد کرکے حراست میں لے لیا ہے‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزدوستی بس بھارت جانے کے لیے واہگہ باڈرپہنچی تو ایف آئی اے اور اے این ایف کی جانب سے معمول کی تلاشی کے دوران شک گزرنے پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے ننکانہ صاحب کے رہائشی گربچن سنگھ ولد اجیت سنگھ کے سامان کی تلاشی لی تو مختلف چیزوں میں چھپائی پانچ سو گرام چرس برآمد ہوگئی ‘اے این ایف کے اہلکاروں نے ملزم کو حراست لیکر اس کے خلاف مقدمہ نمبر8/16درج کرکے مزیدتفتیش کے لیے اسے اے این ایف کے صوبائی ہیڈکواٹرزمیں منتقل کردیا ہے-ملزم گربچن سنگھ کے بارے میں معلوم ہوا ہے وہ پاکستانی شہری ہے تاہم چار سال قبل اس نے بھارتی شہریت کے لیے درخواست دی تھی اور آئندہ سال اسے بھارتی شہریت ملنا ہے گربچن سنگھ پچھلے چار سال سے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کپڑے کا کاروبار کررہا ہے اور اس دوران متعددبار وہ پاکستان آیا-ملزم نومبر2015میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آیا تھا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں