بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے‘ میاں مقصود احمد
کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے حکومت صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پیداکرے، توانائی منصوبوں پرکام کی سست روی سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب کی منصورہ میں وفود سے گفتگو
پیر 25 جنوری 2016 18:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ شدید سردی میں گیس مکمل طور پر غائب اور بجلی کی آنکھ مچولی میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،لوگ سراپااحتجاج ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے،گیس اور بجلی کی غیراعلانیہ 16سے18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ تشویش ناک ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت غیر ضروری اور نمائشی ترقیاتی اقدامات پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوام وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پانی اور کوئلے سے بھرپور انداز میں استفادہ کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال بنایا ہے۔ہواؤں،دریاؤں اورسولربجلی بناکرہم نہ صرف اپنی تمام ضروریات کوپوراکرسکتے بلکہ بیرون ملک فروخت کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کما سکتے ہیں۔
بدقسمتی یہ ہے کہ ان وسائل سے خودفائدہ اٹھانے کی بجائے غیر ملکی کمپنیوں کوٹھیکے دے کر کمیشن کمانے کی ایک دوڑ لگی ہے۔ہر حکومت میں نجکاری کے لئے راہیں ہموار کی گئیں جس کے خمیازہ کے طور پر آج ملک میں لاکھوں مزدور بے روزگار ہیں جبکہ ان کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا چلاجارہا ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اگر ملک میں کالاباغ ڈیم اور دیگر ڈیموں کی تعمیر شروع کردی جائے تو نہ صرف عوام کوسستی بجلی میسر آئے گی بلکہ روزگار بھی ملے گا،لاکھوں ایکڑ پرمحیط،کھیتوں کوسراب کیاجاسکے گا۔علاوہ ازیں ہر سال لاکھوں مکعب فٹ پانی جوسمندر میں گرجاتا ہے اس کو بھی محفوظ بنایا جاسکے گا۔اس کے لئے حکومت پاکستان کوتمام صوبوں اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کوجلدایک پلیٹ فارم پرمتحد کرکے اتفاق رائے پیداکرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ وزارت پانی وبجلی کے مختصرالمیعاد توانائی منصوبوں پر15.5ارب ڈالر کی لاگت سے10400میگاواٹ بجلی 2017میں پیداہونے کی عوام کونوید سنائی جارہی ہے جبکہ طویل المیعاد منصوبے2021تک6120میگاواٹ بجلی پیداکرکے قومی گریڈ اسٹیشن کودے سکیں گے جوکہ خوش آئند امر ہے مگر کام پرسست روی سے عوام مایوس ہورہے ہیں ان کو جلد مکمل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں ،بہت سے معاملات ہیں جن کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے ‘ ملک احمد خان
لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے،سی سی پی او
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد