ٹیکنیکل سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 25 جنوری 2016 18:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ٹیکنیکل سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ــ’’یہ ایوان حکومت پنجاب کو گذشتہ دنوں سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے لیکن ساتھ ہی اس ایوان کی یہ رائے بھی ہے کہ ٹیکنیکل سٹاف کے ہزاروں سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن بھی کی جائے۔ حکومت پنجاب فی الفور ٹیکنیکل سٹاف کو بھی نئے پے اسکیل کے مطابق اپ گریڈیشن کرے‘‘۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں