کیبل نیٹ ورک اور شوشل میڈیا کے منفی استعمال سے نوجوان نسل میں عریانی و فحاشی کو عام کیا جا رہاہے‘ذکراﷲ مجاہد

سیکولر مائنڈ ڈ طاقتیں مغربی تہذیب وکلچر کوعام کرنے میں پورے وسائل اور طاقت لگا رہی ہیں ‘امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 25 جنوری 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ کیبل نیٹ ورک اور شوشل میڈیا کے منفی استعمال سے نوجوان نسل میں عریانی و فحاشی کو عام کیا جا رہاہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ انڈین ڈراموں اور فلموں کی کثرت سے ہمارے خاندانی نظام کو بری طرح متاثر کیا جا رہا ہے ۔

بلاشبہ میڈیا معلومات کی آگاہی کا ذریعہ ہے لیکن اس کا کردار معاشرے میں بگاڑ اور لوگوں کے رویوں اورخیالات کو منفی بنانے میں نسبتاََ زیادہ ہے، خود ساختہ آزادی کے تصورسے لیس ہماری آنے والی نسل اپنے والدین کے کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض چینل کامیڈی پروگرامات کے نام پر ہتک آمیز مزاح اور انڈین کلچر کو عام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اسلام نے شرم وحیا ء کو دین کا حصہ قرار دیا ہے لیکن میڈیا کے ذریعہ سیکولر مائنڈ ڈ طاقتیں ہمار ے خیالات اور تصورات کو منفی بنانے اور مغربی تہذیب وکلچر عام کرنے میں پورے وسائل اور طاقت لگا رہی ہیں کیونکہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ اسی ذریعے سے ہی وہ جنگ کیے بغیر مسلمانوں کو مات دے سکتی ہیں ۔اس لئے اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر پوری توجہ دی جائے اور میڈیا کے منفی اثرات سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں