سانحہ چارسدہ کے گرفتار سہولت کاروں کو سر عام پھانسی دی جائے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر عمل کئے بغیر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں‘صاحبزادہ حامدر ضا

پیر 25 جنوری 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ کے گرفتار سہولت کاروں کو سر عام پھانسی دی جائے،نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر عمل کئے بغیر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، گلگت کو ملک کو پانچواں آئینی صوبہ بنایا جائے،پنجاب میں بھی رینجرز کا آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ملائیشیا ء سے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی عہدیداراں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت طالبان سے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے۔افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتار سست پڑنے سے دہشتگرد پھر متحرک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں سے حکومت نے ارپوں روپے اضافی کما لئے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا ہے۔

پنجاب میں صحت و تعلیم کا بجٹ اورنج ٹرین منصوبہ پر لگانا افسوسناک ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کے بجائے بھارت سے ڈو مور کا مطالبہ کرے۔بھارت جنوبی ایشیاء میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر صرف فوج عمل کررہی ہے۔تھر میں ہلاکتوں پر سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے۔حکمرانوں نے پاکستان کو 67ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔پیپلز پارٹی او ر ن لیگ کا میثاق کرپشن ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔پنجاب حکومت وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں