چیف جسٹس اعجاز الاحسن سے ساہیوال بار ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات

پیر 25 جنوری 2016 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز الاحسن سے ساہیوال بار ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں بار کے صدر مسعود صادق، نائب صدر آغا محمد رضا ، سیکرٹری چودھری نوید احمد اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد صدیق کمیانہ سمیت دیگر عہدیدار اور وکلاء رہنماء شامل تھے۔

(جاری ہے)

وکلاء رہنماؤں نے وکلاء اور سائلین کی آسانی کیلئے فاضل چیف جسٹس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور بار ایسو سی ایشن کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ معیاری اور فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کے تمام مسائل کا حل عدالت عالیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں