پی ٹی آئی نے بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے اختیارات انٹراپارٹی الیکشن کمیشن کو سونپ دیئے

پیر 25 جنوری 2016 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے اختیارات پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کمیشن کو سونپ دیئے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو انٹراپارٹی الیکشن کی وجہ سے تحلیل کردیا گیا تھااس لئے بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں کے لئے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر کرنل (ر) اعجازمنہاس اور تمام 36 اضلاع کے ضلعی الیکشن کوآرڈینٹر ز کو دیئے ہیں، اس سلسلے میں تمام ضروری دستاویزات ضلعی الیکشن کوآرڈینٹرز کو پہنچا دی گئی ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنرکرنل (ر) اعجازمنہاس نے تمام ضلعی کوآرڈینٹر ز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ڈسٹرکٹ کونسل اور کارپوریشن کے کامیاب یوسی چیئرمین اور میونسپل کمیٹی کے کامیاب وارڈکونسلرز کی مشترکہ اور متفقہ سفارش پر عمل کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پنجاب کے تمام اضلاع کے کوآرڈینٹرز کی لسٹ انصاف ڈاٹ پی کے(www.insaf.pk ) کی ویب سائٹ پربھی آویزاں کردی گئی ہے۔

بعدازاں انہوں مزید کہاکہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے ممبرسازی مہم زوروشور سے جاری ہے اس سلسلے میں تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے ایک جامع تربیتی پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کے ماسٹر ٹرینررزپنجاب کے ہر ضلع میں ایک دن کا تربیتی پروگرام کریں گے، جہاں پر تحریک انصاف کے متحرک کارکنوں کو ممبرسازی کی افادیت اور طریقہ کار سے آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں تمام 36 اضلاع کا تربیتی شیڈول جاری کردیا گیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں