عوامی تحریک نے لاہور میں تنظیم سازی شروع کر دی
نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں لاہور کے تاجروں ،دکانداروں سے روزگار چھینا جارہا ہے
پیر 25 جنوری 2016 21:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک نے لاہور میں تنظیم سازی کا آغاز کر دیا، اس ضمن میں لاہور کے 5 صوبائی حلقوں میں تنظیمی کوآرڈینیٹر بھی مقر کر دئیے گئے ہیں،اس حوالے سے خصوصی اجلاس چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں احمد نواز انجم، میاں طاہر یعقوب، راجہ زاہد، ساجد بھٹی، چودھری اعظم گجر، مرزا حنیف صابری، ثاقب بھٹی، چودھری علی حسن، اصغر ساجد، حاجی محمد اسحاق، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ ، بدیع الزمان ،حامد جمیل و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ لاہور کے عوام جن کو ووٹ دیتے ہیں وہ ان کا روزگار چھین رہے ہیں،بالخصوص لاہور کے تاجر اس وقت نام نہاد میگا ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے سخت مشکل میں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے مظلوم تاجروں ،مزدوروں کی آواز بنے گی اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اپنی تجوریاں بھرنے والے ظالموں سے نجات دلائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف لاہور کے 80فیصد عوام گنداپانی پی رہے ہیں دوسری طرف میٹرو اور اورنج ٹرین کے نام نہاد منصوبوں پر قومی خزانے کے کھربوں روپے لوٹائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام جب تک اکٹھے نہیں ہونگے ان کے ساتھ ظلم ہوتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری واحد قومی لیڈر ہیں جن میں ظالموں کے خلاف لڑنے کا حوصلہ ہے اور وہ مصلحت سے پاک کلمہ حق بلند کرنے کی قوت سے مالا مال ہیں۔میجر(ر) محمد سعید نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کو لاہور میں منظم کرنا اور عوام کی متحرک جماعت بنانا میرا مشن ہے ،اس کیلئے میرا تن ، من دھن سب حاضر ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ کام اپنی ذات کیلئے بلکہ پاکستان کو آئندہ نسلوں کیلئے ایک باوقار ملک بنانے کیلئے کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جتنی بھی جماعتیں میدان میں موجود ہیں ۔انہوں نے قوم کو مایوس کیا، ہم قوم کو اکٹھا کر کے پاکستان کو ظالموں کے شکنجے سے واگزار کروائیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ف*منشیات فروشوں کے خلاف 122مقدمات ،چرس ،ہیروئین ،آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد
ذ*مہنگائی کیخلاف مزدور کسان پارٹی اور عوامی رکشہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ
د*پروفیسر ڈاکٹر فائزہ بشیر کو پروفیسر آف ہیمانالوجی تعینات کر دیا گیا
rاین اے 119کو پیرس بنانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز منظور
wانٹر میڈیٹ کے امتحانات میں بھی سوالیہ پیپر آئوٹ ہونا شروع
wبزنس فسیلیٹیشن مراکز حکومتی عدم توجہی اور بد نظمی کا شکار
گ*بے سہارا بچوں کو قذافی سیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچ دکھانے کا اہتمام
Iصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود ا ور علاج کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، ملک محمد احمد خان
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ کی ملاقات، پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر تبادلہ ..
چوتھا ٹی ٹونٹی ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس