غربت والدین کو اس بات پر مجبور نہیں کر تی وہ اپنے بچوں کو تعلیم حاصل نہ کر نے دیں اور ان سے بھٹوں پر کام کروائیں‘ محمد عثمان

کوئی بھی ماں باپ یہ نہیں چا ہے گا اس کا بچہ تعلیم سے دور رہے، اگر کسی کا بچہ سکول نہیں جاتا تو وہ ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر معلومات دیں

پیر 25 جنوری 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ غربت والدین کو اس بات پر مجبور نہیں کر تی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم حاصل نہ کر نے دیں اور ان سے بھٹوں پر کام کروائیں۔اِن خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ؤن ہال میں ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایم این اے شا ئستہ پرویز ملک،ای ڈی او (سی ڈی)فیض نعیم وڑائچ،ای ڈی او (ایجوکیشن)،ڈی او (لیبر)حسنات،بھٹوں کے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اینٹوں کے بھٹوں پر کم سن عمر کے بچوں کو مزدور کا کام نہ کر نے دے گی اور اس ضمن میں بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ماں باپ یہ نہیں چا ہے گا کہ اس کا بچہ تعلم سے دور رہے۔

انہوں نے بھٹہ مالکان سے خصوصی طور پر درخواست کی کہ وہ چا ئلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ورنہ آرڈیننس کی رُو سے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بھٹہ مالکان کو ایک ہفتہ کا وقت بھی دیا جس میں وہ بھٹوں پر کام کر نے والے والدین کو بچوں کو تعلیم حاصل کر نے کے لیے سکول بھیجنے پر قائل کر یں گے اور اس دوران وہ چائلڈ لیبر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کر تے ہوئے بچوں سے چائلڈ لیبر نہیں کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا بچہ سکول نہیں جاتا تو وہ ضلعی انتظامیہ لاہور کو فوری طور پر اس کی معلومات دیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 17افراد کو چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور31بھٹوں کو سیل کیا گیا ہے۔اجلاس کے شرکاء اور ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اراکین نے حکومت پنجاب کے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے بنائے گئے قوانین کو خوب سراہا جبکہ بھٹہ مالکان نے بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سوشل ویلفئیر ایک سیمینار کا انعقاد بھی کر ے گا اور ایک ماہ کے اندر اندرخواتین کی بنائی ہوئی اشیاء کی نمائش کا انعقاد بھی کرے گا جبکہ ڈی او لیبر بھٹہ پر کام کر نے والے مزدوروں اور بھٹہ مالکان کے درمیان قرضہ کے معاملات کے با رے میں بنائے گئے قوانین کے حوالے سے بھٹہ مالکان اور مزدوروں کو تفصیلی طور پر آگاہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں