پی پی ا ے کے رہنماؤں کی لاہور ہیلتھ رپورٹرز کے نئے منتخب اراکین کو مبارکباد

پیر 25 جنوری 2016 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے سینئر رہنماؤں صوبائی چیئر مین ملک منیر احمد، صدر عاشق غوث ، ترجمان آرگنائزر شعیب انور چوہدری،صدر سر گنگا رام ہسپتال طلعت سجاد ، صدر پی آئی سی حافظ دلاور ، صدر میوہسپتال تنویر بھٹی، چیئر مین شاہدرہ ہسپتال کامران بیگ، صدر سروسز ہسپتال شیخ نصرت، صدر جناح ہسپتال محمد اکبر، صدر مینٹل ہسپتال سیف الرحمان و دیگر نے لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے نئے منتخب ہونے والے اراکین کو مبارکباد پیش کی۔

ترجمان پی پی اے شعیب انور چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے نئے منتخب ہونے والے اراکین عامر ملک صدر، نگار خرم نائب صدر، ہما صدف جنرل سیکرٹری، صابر اعوان فنانس سیکرٹری اور محمد سلمان چوہدری کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو نے پردلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے چیف الیکشن کمشنر سید سجاد کاظمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بر وقت شفاف اور غیر جاندارانہ انتخابات کروائے۔

جس کی وجہ سے لاہور ہیلتھ رپورٹرزکی ایک اچھی اور ایماندار لیڈر شپ منتخب ہوئی ۔ہیلتھ پروفیشنلز کو درپیش مسائل اور ہیلتھ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے مسائل کو حکامِ بالا تک پہنچانے میں ہیلتھ رپورٹرزاہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے نو منتخب آراکین ہیلتھ پروفشنلز کے ساتھ ساتھ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اور غریب عوام الناس تک بہتر سہولیات پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ ہماری دعا ہے کہ یہ نو منتخب اراکیں ایمانداری اور خلوصِ نیت سے اپنے فرائض ِ منصبی سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں