جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر اظہارافسوس

پیر 25 جنوری 2016 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، اسد اﷲ بھٹو ، راشد نسیم ، میاں محمد اسلم ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے سابق ضلعی ناظم میاں عامر محمود کے والد میاں ظہو ر الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں