وزیراعلیٰ سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی سیکٹر میں تعاون کے خواہاں ہیں،اطالوی سفیر

پیر 25 جنوری 2016 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پیر کو یہاں یہاں پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹے کاروو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اٹلی اور پاکستان کے مابین تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سولر اور دیگر متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے حوالے سے اٹلی کو خاص مہارت حاصل ہے۔انرجی ، تعلیم ، ٹیکنالوجی اور سماجی و معاشی شعبہ میں اٹلی کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ اس موقع پر اطالوی سفیر سٹیفانو پونٹے کاروو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی ویسٹ ٹو انرجی اور سولر انرجی میں مہارت رکھتا ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں