سٹرس باغات کے مالکان کو جدید ترین مشینری کی فراہمی کیلئے 11 ارب روپے کا خصوصی پیکج زیر غور ہے،ڈاکٹر فرخ جاوید
صوبائی وزیر زراعت کاسرگودھا میں باغات کے معائینہ کے بعد اجلاس سے خطاب
پیر 25 جنوری 2016 21:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ سٹرس باغات کے مالکان کو جدید ترین مشینری اور آلات کی فراہمی کیلئے گیارہ ارب روپے کے خصوصی پیکج کی تجویز زیر غور ہے تاکہ اس شعبہ کو عالمی منڈی میں مقابلے کے قابل بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کی سالانہ پیداوار19لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 50فیصد سے زائدسٹرس ضلع سرگودہا میں پیداہورہا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں پھلوں کی کل پیداوار کا 17فیصد سرگودہا میں پیدا ہو تا ہے۔ لیکن برآمدات کے اعتبار سے سرگودہا کا حصہ 45فیصد ہے۔ ضلع سرگودہا میں ہر سال 10 سے 13 لاکھ ٹن کنو پیدا ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالو جی کی طرف راغب کر کے پیدا وار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سٹرس کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
ان خیالات کااظہار وزیر زراعت پنجاب نے سرگودہا میں کنو کی پیدا وار اور با غات کو بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں باغات کا معائنہ کرنے کے بعد ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ذراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی ،ڈائریکٹرسٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ الطاف الرحمن خان ، ای ڈی اوزراعت رمضان نیازی او ر محکمہ زراعت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ حکومت کاشتکا روں کو معیاری اور تصدیق شدہ بیج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اصلاحات کررہی ہے۔ بیج اب عام پنساری کی دکانوں کی بجائے صرف بیج کی مستند دکانوں پر ہی دستیاب ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹرس کے کاشتکاروں کو بیماریوں اور فوری تدارک ،پانی ،کھادوں اور موسمی حالات سے آگاہی کیلئے متعلقہ اداروں کو متحرک کیا گیا ہے۔ اسی طرح کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالو جی اورآلات کی فرہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب خصوصی پیکج تیار کرا رہی ہے جس کے تحت ازاں نرخوں یا سبسڈی پر زرعی آلا ت مہیا کئے جائیں گے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹرسٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ الطاف الرحمن نے بتایا کہ ضلع سرگودہا میں کل بارہ لاکھ 76896ایکٹر قابل کاشت رقبہ میں سے دو لاکھ 38ہزار ایکڑرقبہ پرسٹرس کاشت کیا جاتا ہے۔ کاشتکاروں کو مکمل راہنمائی ،جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی ، بیماریوں سے بچاؤ ،بیج کی فراہمی کے علاوہ عام مارکیٹ سے بین الاقوامی مارکیٹ تک سٹرس کی رسائی کیلئے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں ۔ سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بیج سے پاک کنو اور پودوں کی نشوو نما کر کے رعا یتی نر خوں پر کاشتکاروں کو فرا ہم کیے جا تے ہیں۔ کاشتکاروں کیلئے ایک سالانہ پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے جس کے تحت محکمہ زراعت اور سائنسدان کاشتکاروں کی دہلیز پر انہیں ٹیکنالوجی کے بارے آگاہی دیتے ہیں ۔ ڈا ئریکٹرسٹرس نے بتا یا کہ کنو کی برآمدات کو بڑھانے کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے اور کنوکی برآمد بین الا قوامی معیار کے مطابق کرنے کیلئے کنو کے کاشتکاروں کے ما بین مقابلے کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے باغات کے مالکان کو انعا مات سے نوازا جا ئے گا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار