ساوٴتھ ایشین گیمز کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ چند روز میں وفد بھارت بھجوایا جا ئیگا، خالد محمود
منگل 26 جنوری 2016 13:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری خالد محمود نے کہا ہے کہ مجھے دوسری دفعہ سیکرٹری منتخب کرکے کھیلوں کے مختلف یونٹس نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پی او اے کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور ہم کسی کو اپنا مخالف نہیں سمجھتے۔
ہم سب کو مل کر ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔کھیلوں کی ترقی کے لئے ہر طرف سے آنے والی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ساوٴتھ ایشین گیمز میں بہتر پرفارمنس دکھانے کے لئے کھیلوں کی مختلف فیڈریشنوں نے اپنی تیاریاں کی ہیں تاہم انہیں کیمپ کے لئے کم وقت ملا ہے۔(جاری ہے)
امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ساوٴتھ ایشین گیمز میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے زیادہ سے زیادہ میڈل حاصل کریں گے۔
ہندوستان نے بطور دفاعی چیمپئن اور میزبان گیمز میں اپنی برتری قائم رکھنے کے لئے کافی عرصہ پہلے سے تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش ایونٹ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لئے سخت ٹریننگ کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ پی او اے گوہاٹی بھارت میں 6فروری سے 16فروری تک منعقد ہونے والی ساوٴتھ ایشین گیمز کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ چند روز میں ایک سکیورٹی وفد بھجوائے گا جس کی رپورٹ کے بعد پاکستانی دستے کو بھارت بھجوایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی او اے کی سکیورٹی دفد کی روانگی کی تاریخ کے بارے میں بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن نے ابھی تک ہمیں کوئی تاریخ نہیں دی اور اس سلسلہ میں گزشتہ روز انہیں یاد دہانی کا خط بھجوادیا گیا ہے اور امید ہے کہ ان کی طرف سے جلد ہی جواب آجائے گا بھارت روانہ ہوگا۔جن کھیلوں کے ایونٹس جلد ہوں گے ان کے کھلاڑی اور عہدیدران جلد بھارت جائیں گے اور جن کے لیٹ ہوں گے ان کے کھلاڑی بعد میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ساوٴتھ ایشین گیمز میں کرکٹ کے کھیل کو شامل نہ کیے جانے سے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی افسوس ہوا ہے لیکن اس میں ساوٴتھ ایشین گیمز کی انتظامیہ کا کوئی قصور نہیں ہے۔ساوٴتھ ایشن ممالک کے کرکٹ بورڈز اپنی مصروفیات کی وجہ سے کرکٹ ٹیمیں گیمز میں نہیں بھیجتے جس کی وجہ سے ساوٴتھ ایشن گیمز میں اس دفعہ کرکٹ کے کھیل کو شامل نہیں کیا گیا۔ہماری خواہش ہے کہ کرکٹ کا کھیل اولمپک گیمز کا بھی حصہ بنے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار