توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے اقتصادی راہداری میں شامل بجلی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں‘ خادم حسین

منگل 26 جنوری 2016 15:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل بجلی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں ۔انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں ایک خطیر رقم بجلی کی پیداواربڑھانے کیلئے مختص کی گئی ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک کے اندر جاری توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے ساتھ ساتھ پن بجلی منصوبوں میں کالا باغ ڈیم کی بھی تعمیر کا آغاز کیا جائے کیونکہ کالا باغ ڈیم جلد مکمل ہونے والا اور قابل عمل منصوبہ ہے جس کی تعمیر سے سستی ترین بجلی کے ساتھ وافر بجلی مہیا ہوگی۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے حکومتی ایوان کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی خبروں کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کئے گئے تمام اضافے واپس لیے جائیں تاکہ صنعتی مقاصد کیلئے سستی بجلی کے باعث حکومتی درآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوجس سے حکومت معاشی بحران سے بھی نجات حاصل کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں